ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کرناٹک میں راہل گاندھی کی زیرقیادت کسان ریلی

ریاست کرناٹک میں راہل گاندھی کی زیرقیادت کسان ریلی

Sun, 18 Oct 2020 11:30:51    S.O. News Service

بنگلورو،18؍اکتوبر(ایس او نیوز) مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے زرعی اُمورسے متعلق جاری کسان مخالف قوانین کی مخالفت میں احتجاج کرنے کے لیے کانگریس رکن پارلیمان راہل گاندھی ریاست آرہے ہیں۔اے پی ایم سی ترمیمی بل اوراراضی اصلاحات سے متعلق قوانین کے خلاف کانگریس کی جانب سے ملک بھرمیں جدوجہدجاری ہے۔ریاستی کانگریس یونٹ کی جانب سے صوبہ میں ایک راؤنڈاحتجاج کیاجاچکاہے۔اس سے متعلق بڑے پیمانے پر عوامی رائے ہموارکرنے کے مقصدسے راہل گاندھی ریاست کے دورہ پرآرہے ہیں۔یہ احتجاج کہا ں ہوگا؟مقام اوراحتجاج کی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی ہے۔کہاجارہاہے کہ ضمنی انتخابات کے بعدنومبرکے دوسرے ہفتہ میں ریاست میں راہل گاندھی کی زیرقیادت احتجاجی اجلاس ہونے کی توقع ہے۔غالب گمان ہے کہ کرناٹک وسطی علاقہ میں یہ احتجاج ہوگا۔

 


Share: